مرکنٹائل ایکس چینج میں 4.2ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,171 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/ فاریکس کے 4.2ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,239 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.536 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 706.702 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 508.341 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 469.390 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 372.005 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 300.562 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 125.908 ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت 61.336 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 38.938 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 29.103 ملین روپیاو خام تیل کے سودوں کی مالیت 14.589 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 7 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27.407 ملین روپے, سویابین کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20.802 ملین روپے اورگندم کی ایک لاٹ کا سود ہوا جس کی مالیت 4.183 ملین روپے تھی۔