کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی‘ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں 2013 ایکٹ کے تحت ریگیولر ہونے کے لئے ملازمین کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری اطلاعات احمد بخش ناریجو، سیکریٹری سروسز نوید احمد شیخ، سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی، سیکریٹری زراعت عبدالرحیم سومرو، سیکریٹری ایکسائیز عبدالحلیم شیخ سمیت تمام محکموں کے سیکریٹریز