پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، پٹیل
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے کرکٹر سمت پٹیل نے پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سمت پٹیل نے کہا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، ہر ملک کا حق ہے کہ کرکٹ اس کے اپنے ہی ملک میں ہو۔سمت پٹیل نے کہا کہ ہوم گراونڈز پر کھیلنا بہت اچھا رہتا ہے مداحوں کو اپنے اسٹارز دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔