روسی عدالت کا ٹویٹر اور فیس بک کو جرمانہ
ماسکو (اے پی پی) روسی دارلحکومت ماسکو کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر اور فیس بک پرروسی صارفین کے ڈیٹا سٹوریج کے ضابطوں پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں 62 ہزار 960 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی قانون کے تحت روسی شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کو سٹور کرنے اور پروسیس کرنے کے لئے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والوں کی ضرورت ہوتی ہے اور روسی صارفین کے ڈیٹا کو ملک میں نہ رکھنے کی وجہ سے دونوں کمپنیوں پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔