ارشاد رانجھا نی کا قتل وزیر اعلیٰ نے اشتعال انگیز تقریر کی ، سعید آفریدی
کراچی(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سعید آفریدی اور شاہنواز جدون نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد رانجھانی کے یوسی چیئرمین کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ معاملے کو لسانیت کا رنگ دینے میں سندھ حکومت برابر کی شریک ہے۔ جب ارشاد رانجھانی قتل ہوا، اس وقت پی پی کا ایک ایم پی اے راجہ رزاق بھی موجود تھا۔ ایک ایم پی اے کو وزیر اعلیٰ سندھ تک اپنی بات پہنچانے میں چار دن کیسے لگ گئے؟۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اشتعال انگیز تقریر کی جب ارشاد رانجھانی کے قتل کے مسئلے پر بولے۔ ان کی تقریر نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ اس وقت کہاں تھے جب نقیب اللہ محسود کا جعلی انکاؤنٹر کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ انتظار، امل اور دیگر ہلاک شدگان کی ایف آئی آر کٹوانے کیوں نہیں گئے؟ وہ ایک علاقے کے وزیر اعلیٰ نہیں، پورا سندھ ان کی ذمہ داری ہے۔ سندھ میں معاملات کو لسانیت