جماعت اسلامی کا ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر اظہار تشویش
کراچی( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پہلے ہی عوام غربت و افلاس اور کرپشن کی وجہ سے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور او پی ڈی کے بائیکاٹ کی وجہ سے دور درا سے آنے والے مریض رل جاتے ہیں اور لواحقین سخت اذیت سے دوچار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کے ساتھ کرپشن اور گڈ گورننس کے فقدان کی وجہ سے صحت تعلیم سمیت ہر شعبہ