ایف ایم ریڈیو و ٹی وی چینل قائم کرینگے، قاضی خالد
کراچی(نیوزرپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو جامعہ قانون (ذیبول) نے قانون سے باخبری کے لیے ایک ایف ایم ریڈیو اور ایک ٹی وی چینل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بات بانی شیخ الجامعہ جسٹس (ر) قاضی خالد علی نے اسلام آباد روانگی سے قبل بتائی۔ قاضی خالد اسلام آباد میں 16 فروری تک قیام کریں گے اور اس دوران مختلف حکومتی شخصیات سے اس منصوبے پر بات کریں گے۔ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز سے قانون کی تعلیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مرحلہ وار عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات کریں گے۔ اس فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ قانون کی تدریس کے لیے اعلیٰ عدالتوں کے حاضر اور ریٹائرڈ ججوں کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔ شیخ الجامعہ ذیبول نے کہا کہ تدریس کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابقہ اور حاضر ججوں کی شرا ئط ملازمت کیا ہوں گی اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خاموش ہے۔