روس،ترکی اورایران نے شام کے بحران کے حل کے لئے قریبی روابط پراتفا ق کیاہے۔تینوں ملکوں کے صدورنے روس کے شہرسوچی میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں شام میں باغیوں کے زیرقبضہ صوبے ادلیب میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھنے اورخطے میں استحکام کے لئے کام کرنے پراتفاق کیا۔
انہوں نے شا م میں آئینی اصلاحات کے لئے ایک کمیٹی کے قیام میں مدد دینے پر بھی اتفاق کیا۔