ہماری سیاسی جدوجہد کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا : پیر اعجاز اشرفی
لاہور(پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے کہا تحریک لبیک یارسول اللہ ملک کی سوادا عظم جماعت ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکا م بنا دی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہماری سیاسی جدوجہد کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا ۔ہم ہر محاذ پر جس میں اسلام و پاکستان کے خلاف سازشیں کی جائیں اس کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے تمام کارکنان کو پر عزم متحد اور قانونی دائرہ میں رہتے ہوئے جزیہ ایمانی کے ساتھ بھرپور جماعت کے لئے کام کرنے کی ہدایت جاری کی۔مزید انہوں نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین خادم حسین رضوی، محمد افضل قادری، و دیگر اسیرن ناموس رسالت کے لئے خصوص صحت و تندرستی و درازی عمر کی دعا فرمائیں۔ ہماری لیگل ٹیمیں اپنا کام احسن انداز میں کر رہی ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد ہمارے قائدین ہمارے درمیان ہوں گے۔