وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات چین کے سفیریاؤجنگ سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے اُن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کااظہارکیا۔
انہوں نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اورزرعی شعبے کی استعداد کارمیں اضافے پرزوردیاجس سے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے پربراہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک نئی جہت ہے۔
عمران خان نے سماجی واقتصادی ترقی کے لئے چین کے صدرژی جن پنگ کے وژن کوبھی سراہا اور کہاکہ پاکستان چین کے تجربات سے بہت فائدہ اٹھاسکتاہے۔
چین کے سفیریاؤجنگ نے اپنے ملک کے عزم کااعادہ کیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکرکام جاری رکھے گا۔
ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صاف اورسرسبز پاکستان پروگرام، دنیا کے لئے پاکستانی معیشت کھولنے اوربراہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے سے متعلق حکومت کی پالیسیاں قابل تعریف ہیں۔