پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 7 فروری سے سالانہ امتحانات منسوخ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ضلع راولپنڈی سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں 7 فروری سے جاری سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات2019 ء منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے اور چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدائت جاری کی ہے کہ یہ امتحانات مارچ میں لئے جائیں جس کے بعد سی ای اوز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں پہلی ، دوسری ، تیسری ، چوتھی ، چھٹی اور ساتویں جماعت کے جاری امتحانات منسوخ کردئے ہیں ۔