شہباز شریف کی ضمانت منظور ی انصاف کی فتح ہے، گلفراز خان جدون
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)یونین کونسل 36کے وائس چیئر مین گلفراز خان جدون نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ضمانت منظور ی کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے عدلیہ سے توقع ہے کہ انشا ء اللہ ان مقدمات کا میرٹ پر فیصلہ کر کے شہباز شریف کو باعزت بری کرے گی ان خیالات کا اظہا چیئر مین گلفراز خان نے فیصلے کے بعد کارکنان ، معززین و اہلیاں علاقہ میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار میں فلاح و بہبود کے منصوبوں اور تعمیروترقی کے ذریعے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کی لیکن موجودہ حکومت عوامی و ملکی فلا ح و بہبود اور قومی ترقی پر توجہ کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتری ہوئی ہے ۔