ختم نبوت ملین مارچ مردان میں بھرپور شرکت کرینگے، پیر عبدالشکور،مفتی خالد
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مولانافضل الرحمن کی زیر صدارت 17 فروری کو ختم نبوت ملین مارچ مردان میں ہو گا جس میں خانقاہ نقشبندیہ راولپنڈی سے بھرپور ارکان شرکت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار خانقاہ نقشبندیہ کے عہدیداران پیر عبدالشکوراور مفتی خالد نے ’’نوائے وقت‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ملین مارچ میں مہنگائی ،بیروزگاری اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی زیر بحث آئے گا اور 24 فروری کو بدین میں ملین مارچ منعقد کیا جائے گا ۔