طیبہ تشدد کیس: گواہ ایس ایچ او تھانہ I-9آج دوبارہ جرح کے لیے طلب

15 فروری 2018

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں استغاثہ کے گواہ ایس ایچ او تھانہ I-9خالد محمود کو دوبارہ جرح کے لیے جمعرات کو عدالت طلب کرلیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈوکیٹ جنرل میاں عبدالرؤف ایس ایچ او خالد محمود کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے ایس ایچ او خالد محمود پر دوبارہ جرح کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہو سماعت جمعرات 11 بجے تک ملتوی کر دی ہے۔