عمران، زرداری عوام کو منہ نہیں دکھاسکتے، الیکشن میں مداری ، جھوٹے کھلاڑی صاف ہوجائیں گے: شہباز شریف
بورے والا:وزیر اعلی شہباز شریف نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ نیازی صاحب جتنا جھوٹ بولنا ہے بول کر گھر چلے جائیں سیاست آپ کا کام نہیں۔ جھوٹے خان صاحب نے پہلے کہا میٹرو بس نہیں ہسپتال بنائیں گے، ڈینگی آیا تو ان کے پاس علاج ہی نہیں تھا وہ پہاڑوں پر چڑھ گئے، ڈاکٹرز اور دوائیں ہم نے بھجوائیں، ان سے میٹرو بس نہیں بنتی ہم ہی اگلا الیکشن جیت کر پشاور میں میٹرو بنائیں گے۔ لودھراں میں علی ترین کی بدترین شکست بن گئی پیسہ اور ہیلی کاپٹر کہاں گیا۔ عمران اور زرداری عوام کو منہ نہیں دکھا سکتے۔ الیکشن جیت گئے تو کراچی ، پشاور اور کوئٹہ کو بھی لاہور بنا دیں گے۔ بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مداریوں، زرداریوں اور جھوٹے کھلاڑیوں کا صفایا ہو گا 2013کی الیکشن مہم میں میرے قائد نواز شریف نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا کہ اگر اللہ تعالی کو منظور ہوا تو پانچ سالوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، آج الحمدللہ ساڑے چار سال میں وعدہ پورا ہو گیا، لوڈشیڈنگ اور اندھیرے ختم ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کی قیادت میں پاک چائنہ کوریڈور کے منصوبے لگے ہیں ساہیوال میں 1320میگاواٹ بجلی کا منصوبہ کام کر رہا ہے۔ پنجاب میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت نے ملکر لگائے اب گرمیوں میں پنکھے چلیں گے اور آپ کے کمرے ٹھنڈے ہوں گے دکاندار اپنا مال فروخت کر رہا ہو گا آپ کے کھلیانوں میں ٹیوب ویل چل رہے ہوں گے ان ساڑے چار برس میں حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت نے تقریباً دس ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے جسکی 70سال میں کوئی تاریخ نہیں ملتی جھوٹے خان صاحب جو جھوٹوں کے آئی جی ہیں جنہوں نے پہلے 2013کے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ ہم پانچ سالوں میں کے پی کے میں بجلی لائیں گے اور پورے پاکستان کو بجلی مہیا کریں گے کہتے ہیں آج ساڑھے چار سالوں میں صرف 74میگاواٹ بجلی پیدا کی وہ بجلی آسمانوں میں ہے یا زمین پر یا پھر پہاڑوں میں ہے بتائیں کہاں ہے۔ نیازی صاحب اس قوم پر رحم کریں کیونکہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے بُورے والو ، ان ساڑھے چار سالوں میں پنجاب حکومت نے 85ارب روپے کی سڑکیں دیہات میں بنائی ہیں وہاڑی میں ساڑھے تین ارب روپے کی سڑکیں بنائی ہیں موبائل ہسپتال آپ کے دیہات میں آئے گاآپ کا علاج ہو گا اور انشاءاللہ شفایابی ہو گی جھوٹے خان نے پانچ سال پہلے کہا تھا کہ ہم نے میٹروبس نہیں بنانی چاہے ہمیں وفاقی حکومت پیسہ دے ہم میٹرو بس نہیں بنائیں گے بلکہ سکول کالج اور ہسپتال بنائیں گے۔ 2010-11 میں جب لاہور میں ڈینگی کا سب سے بڑا حملہ ہوا تو ہمیں کہا کہ یہ ڈینگی برادران ہیں ہم نے سر جھکایا اللہ تعالی سے مدد مانگی ڈینگی کا مقابلہ کیا اور اب ڈینگی کا ہمارے پاس مکمل علاج ہے جب پشاور میں ڈینگی آیا تو ہم نے موبائل ہسپتال بھجوائے مگر خان صاحب کہیں نظر نہ آئے وہ جاکر نتھیا گلی پر چڑھ گئے پانچ سال پہلے خان صاحب نے کہا کہ ہم میٹرو بس نہیں بنائیں گے مگر اب پشاور میں میٹرو بس کا سنگ بنیاد رکھا ہے میٹرو بس کے نام پر پشاور کو اکھاڑ دیا ہے ان سے میٹرو بس نہیں بننی میٹرو بس پشاور والو اگر اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دو گے تو ہم آپ کو میٹرو بس بنا کر دیں گے۔ زرداری کہتے ہیں کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لاﺅں گا میں ان کو مشورہ دیتا ہوں ابھی وقت ابھی وقت ہے آپ جو اس قوم کی بیواﺅں یتیموں کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں واپس لے آئیں ورنہ جب 2018کے الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر حکومت کو موقع دیں گے تو دنیا کے آخری کونے سے آپ کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام کے قدموں میں نچھاور کریں گے۔ کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا مگر آج وہاں ہر طرف گندگی کے ڈھیر اور ٹوٹی ہوئی سڑکیں نظر آتی ہیں میں پاکستان کے عوام سے کہتا ہوں کہ جس طرح مسلم لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں پنجاب اور لاہور کو چاروں صوبوں سے آگے بنایا اگر اللہ کو منظور ہوا تو 2018کے الیکشن کے بعد ہم کراچی، پشاور اور کوئٹہ کو لاہور بنائیں گے ہم نے پچھلے ساڑھے چار سال میں ضلع وہاڑی میں تقریباً 30ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی آج وہاڑی کا 300بستروں پر مشتمل ہسپتال تقریباً نیا بن چکا ہے سی ٹی سکین مشین آچکی ہے بورے والا میں ہسپتال زیر تعمیر ہے میلسی میں بھی نیا ہسپتال زیر تعمیر ہے سی ٹی سکین مشینیں پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں لگائی جا رہی ہیں لوگوں کا مفت سکین ہو گا اگر خان صاحب دھرنے نہ دیتے تو چینی صدر سات ماہ پہلے آجاتے اور یہ منصوبے سات مہینے پہلے چل جاتے اور پاکستان بہت آگے ہوتا مگر انہوں نے ملک دشمنی کی آج ہم نے یہ منصوبے مکمل کر لیے ہیں خان اور کھلاڑی یہاں آکر رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں اور آپ کا خواب مارنا چاہتے ہیں انشاءاللہ اب ایسا نہیں ہو گا اب اقبال اور قائد کا خواب پورا ہو گا اگر اللہ تعالی نے آئندہ موقع دیا تو اگلے الیکشن کے فوراً بعد یہاں زرعی یونیورسٹی بنائی جائے گی وزیر اعلٰی نے وہاڑی کے لیے میڈیکل کالج کا اعلان بھی کیا کسانوں کی بہتری کے لیے پچھلے دو سال سے آدھی قیمت پر کھاد مہیا کی جا رہی ہے پنجاب حکومت ٹیوب ویلوں کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے چھوٹے کسانوں کو 70سال میں پہلی مرتبہ قرضے مل رہے ہیں تین لاکھ یتیم بچوں کو پچھلے سال سے وظائف مل رہے ہیں ہزاروں بچے ڈاکٹر اور انجنیئر بن گئے نو سالوں میں پندرہ ارب روپے کے وظیفے دیے گئے غریب گھرانوں کی بچیوں کی خود روزگار سکیم کے تحت 50-50ہزار روپے کے بلا سود قرضے دیے جا رہے ہیں آج پنجاب میں تقریباً سوا کروڑ افراد ان قرضوں سے مستفید ہو رہے ہیں کسانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آپ جتنی گندم اگائیں گے یہ خادم آپ سے گندم خرید لے گا لودھراں میں ہمارے امیدوار نے علی ترین کو بدترین شکست دی حالانکہ علی ترین نے کروڑوں روپے خرچ کیے ہم میٹرو بس وہاڑی سے بورے والا میں بھی چلائیں گے انہوں نے کہا کہ خانیوال اور لودھراں کی دو رویہ سڑک اس سال مکمل ہو جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی نے دریائے ستلج پر نیا پل بنانے اڈہ رسول پور سے میتلا چوک تک 170کلومیٹر سڑک حاصلپور روڈ سے لڈھن تک سڑک بنانے کا بھی اعلان کیا۔شہبازشریف نے نے رےسکےو 1122کے دفتر ، تحصےل ہےڈ کوا رٹر ہسپتال مےں کارڈک سنٹر اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کا افتتاح کےا بعد ازاں وزےر اعلی پنجاب مےاں شہباز شرےف نے کالج گرا ﺅنڈ مےں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ ضلع وہاڑی میں 30 ارب سے زائد کے منصوبے لگائے پنجاب میں 85 ارب کی سڑکیں بنائی گئیں۔ زرعی ےو نےورسٹی کے کےمپس کو مکمل ےو نےورسٹی کا درجہ دے دےا جائے گا۔گگو منڈی کو تحصےل کا درجہ دےد ےا جائے گا۔ چےئرمےن بلدےہ چوہدری عاشق آ رائےں نے وزےر اعلی پنجاب کو پگڑی پہنائی۔