پورے ملک میں نفرت اور افرا تفری پھیلانے پر عوام نے عمرا ن خان کیخلاف نفرت کا اظہار کر دیا:عابد شیرعلی
نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر لیگی وزراء کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔عابد شیر علی نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کسانوں کا پیسہ لوٹا ،کسانوں کا خون چوسا، جہانگیر ترین نے پاکستان میں ٹیکس چوری کا رواج ڈالا، جہانگیر ترین نے 1993 میں یو ایس ایڈ کے کسانوں کے نام پر ملنے والے پیسے اپنے نام لیز کروا کر کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، پورے ملک میں نفرت اور افرا تفری پھیلانے پر عوام نے عمرا ن خان کیخلاف نفرت کا اظہار کیا ہے۔