آئین اور قانون کا تماشہ بنا کر ملک سے فرار ہونے والوں کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے: مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر‘ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں ان کا نام ہونا چاہیے جو آئین اور قانون کا تماشہ بنا کر ملک سے فرار ہوئے، ہم روز جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہمارے نام ای سی ایل میں ڈالے جا رہے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ای سی ایل میں ان کا نام ہونا چاہیے جو آئین اور قانون کا تماشا بنا کر ملک سے فرار ہوئے۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی لندن سے پاکستان مقدمات کا سامنا کرنے واپس آئے۔ جو دن دیہاڑے فرار ہوئے ان کا نام تو کسی نے ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔ ہم روز جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ ہمارا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔