احتساب عدالت:شرجیل میمن اوردیگر ملزمان پر فرد جرم عائد, ملزمان کا صحتِ جرم سےانکار،عدالت نےآئندہ سماعت پرگواہوں کوطلب کرلیا
کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونےچھ ارب روپےکرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگرملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نےملزمان کو پونےچھ ارب روپےکرپشن کےالزامات پڑھ کرسنائے۔ عدالت نے فرد جرم عائد کی تو ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ سماعت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ جب ملک سے باہر تھے تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ۔ کوئی دعائیں نہیں کر رہا کہ شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ تاہم نیب کے دوہرے معیار پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کروں گا۔ چودھری نثار معاملے پر جواب دیں
شرجیل انعام مین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے نظریاتی اختلاف اپی جگہ ،متحدہ والوں کو آپس میں متحد ہوناچاہئے۔کراچی والوں کے لئے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے ۔نقیب محسود قتل کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کو مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔
کرپشن ریفرنس میں جن پر فردِ جرم عائد کی گئی ان میں شرجیل انعام میمن، سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقارعلی شلوانی،یوسف کابرو، انعام اکبر سلمان منصوراحمدراجپوت، گلزارعلی ،سید منصور ہاشمی، الطاف حسین میمن ،عمرشہزاد خان، سید نوید ، سید مسعود ہاشمی شامل ہیں۔