وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کول اتھارٹی سے متعلق تیس واں بورڈ اجلاس،بورڈ نے ایس سی اے کی سالانہ گرانٹ پچاس ملین سے بڑھا کر نوے ملین روپے کردی
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کول اتھارٹی سے متعلق تیس واں بورڈ اجلاس ہوا جس میں بورڈ ممبران، ایم پی ایز غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر مہیش ملانی، خیرالنساء مغل، چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری توانائی آغا واصف و دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ایس سی اے کی سالانہ گرانٹ پچاس ملین سے بڑھا کر نوے ملین روپے کردی ہے، اضافہ کا اطلاق نئے مالی سال سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کول اتھارٹی نے رائیلٹی اور کیس کی مد میں پانچ سو ساٹھ ملین روپے کمائے ہیں، یہ کمائی سال دو ہزار پندرہ سولہ اور دوہزار سولہ سترہ میں ہوئی ہے۔