پی ایس ایل تھری : ٹکٹوں کی فروخت شروع

15 فروری 2018 (15:23)
پی ایس ایل تھری : ٹکٹوں کی فروخت شروع

پی ایس ایل تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت   شروع ہوگئی جبکہ فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے 2 پلے آف میچز کے ٹکٹوں کی فروخت  شروع ہوگئی جبکہ کراچی میں شیڈول فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ ٹکٹوں کی قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔تاہم امکان یہی ہے کہ گزشتہ ایونٹ کی نسبت اس بار نرخ کم رکھے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔دبئی میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ ایونٹ کے زیادہ تر میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔جبکہ آخری 2 پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔