ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنی نئی ڈبل کیبن گاڑی ہیلکس ریوو 2018 متعارف کرا دی

15 فروری 2018 (15:18)
ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنی نئی ڈبل کیبن گاڑی ہیلکس ریوو 2018 متعارف کرا دی

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرس نے ٹویوٹا ہیلکس ریوو کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کرکے پیش کیا ہے جبکہ سابقہ ماڈلز کی بکنگ روک دی گئی ہے۔ اس انجن کے ساتھ یہ گاڑی 2755 سی سی کی ہوگی اور اس کا فور سلینڈر ٹربو چارج انجن ایک انٹرکولر کے ساتھ ہے۔ کمپنی کے تمام یہ گاڑی ہر طرح کے راستوں کے لیے بہترین ہے۔اگر اس کے انجن کی خصوصیات کی بات کی جائے تو اس کا باہری ڈیزائن گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ زیادہ مختلف نہیں، تاہم بمپر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ہیڈلائٹس کو بھی ایل ای ڈی سے بدل دیا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ پہلے کے ماڈلز کے مقابلے میں ہیلکس ریو زیادہ اسٹائلش، طاقتور اور پرتعیش لک کی حامل گاڑی ہے۔اس گاڑی میں کمپنی نے مسافروں کے تحفظ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جیسے اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ وغیرہ۔ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ وہیل، ڈان ہل اسسٹ کنٹرول، موبائل فون کنکٹیویٹی، کروز کنٹرول، ٹرپ کمپیوٹر، آواز کی شناخت کرنے والا سسٹم، پاور اسٹیئرنگ جیسے فیچرز موجود ہیں، تاہم ان میں سے کچھ اس کے زیادہ مہنگے ورژن کا حصہ ہوں گے۔