کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قائم خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ,فیصلہ17 فروری کو سنایا جائے گا کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قائم خصوصی عدالت میں چار روز تک کیس کی سماعت کی گئی ۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور 17 فروری ہفتہ کو سنایا جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز ملزم عمران کے وکیل مہر شکیل نے کیس لڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضمیر کیس لڑنے کی اجازت نہیں دے رہا اور ملزم نے اقرار جرم بھی کر لیا۔ ملزم عمران کے وکیل کے انکار کے بعد عدالت نے ملزم کو نیا وکیل فراہم کر دیا تھا۔واضح رہے پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش گذشتہ ماہ 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024