گلیات میں شدید برفباری، انتظامیہ نے بند راستے چوتھے روز کھول دیئے

15 فروری 2018 (13:56)

انتظامیہ نے شدید برفباری کے بعد گلیات میں بند راستے چار روز بعد کھول دیئے. لوگوں نے ایک بار پھر برفانی مناظر دیکھنے کے لئے حسین علاقوں کا رخ کر لیا۔ایوبیہ، نتھیاگلی، ڈونگہ گلی اور چھانگلہ میں سیاح چار روز پھنسے رہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے  نے جدید مشینری سے ایک ہی دن میں باڑیاں سے نتھیا گلی تک سڑک کلیئر کر دی۔ چار روز بعد بند راستے کھلنے کے بعد سیاحوں نے سکھ کا سانس لیا۔ٹھنڈی ہوائوں اور مست فضائوں میں موسم کا مزہ لوٹنے کیلئے منچلوں نے باربی کیو کا بھی انتظام کر لیا۔ سڑکیں کھلتے ہی سیاحوں کی ایک غیر معمولی تعداد نے گلیات کا رخ کر لیا ہے جہاں وہ برف سے ڈھکے پہاڑوں کے حسین منظر دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔