ٹرائینگولر ون ڈے ویمن کرکٹ، پی سی بی چیلنجرز کی شاندار کامےابی

15 فروری 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹرائینگولر ون ڈے ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹر کو 58 رنز سے ہرا دیا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز تیسرا میچ پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی سی بی چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز کے کھیل میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز سکور کیے۔ جس میں ارم جاوید نے 48، سدرہ امین نے ناقابل شکست 46 اور ثنا تاج نے 32 نمایاں رنز بنائے۔ بلاسٹرز کی جانب سے غلام فاطمہ اور ثانیہ خان نے دو دو جبکہ کائنات امتیاز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم 128 کے سکور پر آوٹ ہو گئی۔ ناہیدہ خان 41 اور فریحہ محمود نے 37 نمایاں رنز بنائے۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے باولنگ میں نشرا سندھو، وحیدہ اختر اور ایلزبتھ برکت نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔