سرمائی اولپمکس، کنگزبری، مارن اور کول کم نے گولڈ میڈل جیت لئے

15 فروری 2018

سیول(آئی این پی)کینیڈا کی سکیٹر میکائل کنگز بری، فرانسیسی کھلاڑی مارن اور سترہ سالہ امریکی کول کم نے اپنے اپنے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لئے۔ فری سٹائل سکینگ میں کینیڈا کی کھلاڑی میکائل کنگزبری نے شاندار کھیل پیش کیا۔ میکائل نے برفیلے ٹریک پر خوب مہارت دکھائی اور گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔سکائی جمپنگ میں فرانس کی مارن نے سونے کا تمغہ گلے کا ہار بنایا جبکہ سنو بورڈ ہاف پائپ ایونٹ میں سترہ سالہ امریکی کھلاڑی کول کم نے طلائی تمغہ سینے پر سجایا۔