سری لنکا کرکٹ کے ہائی پرفارمنس مینجر سیمن ویلس عہدے سے مستعفی

15 فروری 2018

کولمبو (آئی این پی)سری لنکا کرکٹ کے ہائی پرفارمنس مینجر سیمن ویلس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ویلس نے جون 2015 میں سری لنکن بورڈ کو جوائن کیا تھا۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویلس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بورڈ کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے چھ ماہ کا نوٹس دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ 30 جون تک بطور مینجر کام جاری رکھیں گے۔