دھون کو پویلین جانے کا اشارہ ربادا کو مہنگا پڑ گیا،15فیصد میچ فیس جرمانہ
پورٹ ایلزبتھ (آئی این پی)آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔ پانچویں ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کے بائولر ربادا نے بھارتی اوپنر دھون کو آئوٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا، ایمپائرز نے آئی سی سی سے ربادا کے رویے کی شکایت کی تو ورلڈ گورننگ باڈی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے جنوبی افریقن بائولر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا۔ ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔اسطرح ربادا کے مجموعی طور پر پانچ ڈی میرٹ پوائنٹ ہو گئے ہیں، اگر فروری 2019 تک ربادا کے ڈی میرٹ پوائنٹس آٹھ تک پہنچ جاتے ہیں تو انہیں دو یا ایک ٹیسٹ، دو یا چار ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔