سپرنگ پولو کپ، آرمی وائٹ نے آرمی ریڈ کو6-3 سے ہرا دیا

15 فروری 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ 2018ء کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آرمی وائٹ نے آرمی ریڈ کو6-3 سے ہرا دیا۔ آرمی وائٹ کی طرف سے اگناسیو ناگری نے تین جبکہ بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، میجر حسیب منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آرمی ریڈ کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج تھا جبکہ ایک گول مائیگل لوئیس دگن نے سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے ڈائمنڈ پینٹس بلیک کو 6-5 سے مات دی۔ اس میچ میں مقابلہ پانچ پانچ گول سے برابر تھا تاہم میچ کے آخری لمحات میں ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے گول سکور کرکے میچ 6-5 سے جیت لیا۔ ڈائمنڈ پینٹس بلیو کی طرف سے ماکوس اریا نے تین، احمد زبیر بٹ نے دو جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس بلیک کی طرف سے ایلگیو کیسٹینو نے چار اور عبدالرحمان منوں نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ رضویز/ماسٹر پینٹس بمقابلہ نیوایج/گارڈ گروپ جبکہ دوسرا میچ باڑیز بمقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان ہوگا۔