آٹھ رکنی پاکستان سائیکلنگ ٹیم لاہور سے براستہ کراچی ملائیشیا روانہ

15 فروری 2018

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) آٹھ رکنی پاکستان سائیکلنگ ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئین شپ میں شرکت کے لئے لاہور سے براستہ کراچی ملائیشیا روانہ ہو گئی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی کے مطابق چیمپئین شپ 15 سی20 فروری تک ملائشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں5 کھلاڑی اور3 آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستان کی سائیکلنگ ٹیم میں زاہد ، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ ا ٓفیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر نثار احمد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ دو ماہ لاہور میں جاری رہا اور کیمپ میں انہیں ہارون رشید اور آمین سہلری جیسے کوچوں نے جدید اور اعلی معیار کی تربیت دی۔سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایشیئن سائیکلنگ چیمپئین شپ میں ایشیا کی42ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتحب کیا گیاہے اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئین شپ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔