ایسکس کا نیل واگنر سے دوبارہ معاہدہ

15 فروری 2018

لندن (اے پی پی) انگلش کائونٹی کلب ایسکس نے رواں برس شیڈول کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے کیوی بائولر نیل واگنر سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے تحت 31 سالہ واگنر تمام فارمیٹس کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ ایسکس کے ہیڈ کوچ اینتھونی میگراتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ واگنر باصلاحیت بائولر ہیں۔ ان سے معاہدے کے بعد ہماری بائولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔