پشاور زلمی کا کینسر میں مبتلا مریض بچوں کواس مرتبہ بھی دبئی لیجانے کا اعلان

15 فروری 2018

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ ٹو کی چیمپئن پشاور زلمی کا شوکت خانم ہسپتال کے کینسر میں مبتلا مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے لیے دبئی لیجانے کا اعلان کیا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچوں جنہیں پشاور زلمی لٹل چیمینز کا نام دیا گیا ہے ان کا پندرہ رکنی گروپ پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھے گا۔ پشاور زلمی نے گذشتہ سال پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد پرائز منی کا دس فیصد حصہ شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کیا تھا۔