37 ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز

15 فروری 2018

کراچی(سپورٹس ڈیسک) 37ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز ایئر مین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میںہوا۔پانچ روز تک کھیلے جا نے والی اس چیمپیئن شپ میں مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ جس میں ہر روز 18ہول کھیلے جا ئینگے۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح ائیر کموڈور ابراھیم اسد، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کورنگی کریک نے کیا ۔۸ ملین روپے کی انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ میں 76پروفیشنلز سمیت ملک بھر کے 350مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ گالفر ز دو چمچماتی کاروں کے لئے بھی مقا بلہ کر یں گے جو ہول ان ون کرنے والے گالفر زکو دی جائیں گی ۔ چیمپیئن شپ میں پروفیشنل کیٹییگری کے علاوہ سینئر/ جونئیر پروفیشنلز ، ایمیچر ، ایئر مین گالف کلب ممبر ز ، لیڈیز ، ویٹرنز گالفرز حصہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان کے شہرہ آفاق گالفرمحمدمنیر اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں ۔