امریکہ کی بھارت کے تعاون سے پاکستان کو واچ لسٹ میںڈالنے کی مہم جوئی

15 فروری 2018

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) جنوبی ایشیاءکیلئے ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی پر پاکستان کو مزید دباﺅ میں لانے کیلئے امریکہ نے بھارت کے تعاون سے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف مہم جوئی شروع کر دی ہے۔ اس کوشش کا مقصد پاکستان کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کروانا ہے جن کی دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل کی روک تھام نہ کرنے پر نگرانی کی جاتی ہے۔ پاکستان نے امریکی کوشش کا سدباب کرنے کیلئے تنظیم کے رکن با اثر یوروپی ملکوں کو ان اقدامات سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن کے نتیجہ میں القاعدہ، داعش، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے مالی وسائل کو مﺅثر طریقہ سے منقطع کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے مذکورہ امریکی اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے نے اگلے برس اپنے اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا حتمی جائزہ لینا ہے اور تنظیم کے خودکار طریقہ کار کے تحت اس عمل کا پہلے ہی آغاز ہو چکا ہے