وزیراعلیٰ کا آج بوریوالا میں جلسہ، 50ہزار کرسیاں لگادی گئیں

15 فروری 2018

وہاڑی(نامہ نگار)آج بوریوالا میں ہونیوالے وزیر اعلی پنجاب کے جلسہ عا م کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کالج گراؤنڈ میں 100فٹ لمبا اور 40فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ میں پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اسکے علاوہ جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگادئے گئے ہیں اور باڑ لگا دی گئیں۔ہاکی سٹیڈیم میں وزیر اعلی پنجاب کیلئے ہیلی پیڈ تیار کیاگیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ شہر کو فلیکسز لگا کر سجاد دیا گیا ہے۔ مقامی حکومتی نمائندے ایم این ایز تہمینہ دولتانہ ،سعید احمد خان منیس ،سید ساجد سلیم مہدی، ایم پی ایز میاں ثاقب خورشید،فرح منظور رند ، شمیلہ اسلم ،صوبائی وزیرآصف سعید منیس اپنے اپنے قا فلوں کو لے کر بوریوالہ جلوس کی شکل میں جائیں گے۔دریں اثناء ممبر پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ آج ضلع بھر سے ہر قافلہ بوریوالہ کی طرف گا مزن ہو گا اور انپے قا ئد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کا شاندار استقبال کیا جا ئے گا وہاڑی سے سینکڑوں گاڑیوں پر ہزاروں لیگی کارکنان اور معز زین علاقہ بھر پور شر کت کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل 10کے چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر کی رہا ئشگاہ پر منعقد ہ یو سی چیئرمینز ، کونسلرز اورلیگی کارکنان اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوک میتلا سے نامہ نگار کے مطابق سنیئر ضلعی وائس چئیر مین عاصم سعید خان منیس نے گذشتہ روز یونین کونسل نمبر71سحر کے چئیر مین حاجی سید الطاف حسین شاہ اور وائس چئیر مین ملک احمد فاروق کھوکھر کے ہمراہ پارٹی کارکنوں اور مسلم لیگ ن کے منتخب عوامی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورے والا میںہو نے والا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا جلسہ مخالفین کی نیندیں اُڑا کر رکھ دے گا۔ گزشتہ روز وائس چیئر مین یوسی68محمد ناصر خان کھچی اور سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر رانا محمد امجد نے وزیر لائیو سٹاک آصف سعید خان منیس سے ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیر لائیو سٹاک آصف سعید خان منیس نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ہزاروں سرگرم کارکنان کے ہمراہ والہانہ استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق آصف سعید خان منیس نے ضلع وہاڑی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔دریں ایناء وزیراعلیٰ کی جانب سے میڈیکل کالج، جنرل کالونی، صحافی کالونی، سوشل ویلفیئر آفس، ڈگری کالج برائے خواتین سمیت متعدد میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی متوقع ہے۔