مریم گرین سٹی اڈیالہ روڈ میں غیر قا نونی زیر تعمیرتین عمارتیںمسمار کردی گئیں

15 فروری 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آرڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے اڈیالہ روڈ پر مریم گرین سٹی میں غیر قا نونی زیر تعمیرتین عمارتیںمسمار کردیں اور بکنگ آفس سیل کردیا گیاجبکہ ائرپورٹروڈ پر فضل ٹاون میں ایک غیر قا نونی زیر تعمیر بلڈنگ کو بھی آر ڈی اے کی ٹیم نے سیل کردیا آرڈی اے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آپریشن مریم گرین سٹی ، اڈیالہ روڈ راولپنڈی اور سواں اڈا راولپنڈی اور فضل ٹاون ائرپورٹ روڈ راولپنڈی پر غیر قا نونی زیر تعمیربلڈنگز کے خلاف سر انجام دیا ڈ ا ئریکٹوریٹ میٹرو پو لیٹن و ٹریفک انجینئر نگ کی ہدا ئت پر شعبہ بلڈنگ کنٹرو ل سٹاف سپرنٹنڈنٹ اور بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹر ز نے یہ آپریشن سر انجام دیا کمشنر راولپنڈی/ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے ندیم اسلم چوہدری نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں قبل ازیں گلشن آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاسف ایکشن کے موقع پر متعدد افراد آر ڈی اے کے بلڈوزروں کے سامنے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ ان کا مالی نقصان نہ کیا جائے تاہم آر ڈے اے نے ان کی ایک نہ سنی اور بلڈوزر چلادئے۔