ڈکیتی کیس میں ملزم اکرام اللہ کی درخواست ضمانت منظور

15 فروری 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے ڈکیتی کیس میںملزم اکرام اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ملزم کی جانب سے فہیم طالب بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دئے فاضل وکیل نے کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاتھا عدالت نے ملزم کو 5/5لاکھ کے مچلکے دوضامنوں کے ساتھ جمع کرانے کا حکم دیا ۔