بارود برآمدگی اور مذہبی منافرت کے 9کیسزکی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

15 فروری 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج اصغرخان کے لاہور محکمانہ کورس پر جانے کے باعث بارود برآمدگی اور مذہبی منافرت کے 9کیسزکی سماعتبغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی بدھ کو ملزم عرفان انجم کیس کی سماعت 21فروری، ملزم غلام قاسم کیس کی سماعت 23فروری،سعد گل کیس کی سماعت 21فروری،محمد الطاف کیس کی سماعت 21فروری، عبدالرحمان کیس کی سماعت 21فروری جب کہ محمد عرفان کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی گئی ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس حکام نے بارود ی مواد برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کئے ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمات میں ملوث ملزم عبدالرحمان کیس کی سماعت 21فروری جبکہ محمد اسماعیل کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔