گائنی کیسوں میں مرنے والی خواتین کی تفتیش کے کیس نمٹائے جا چکے ہیں، ایم ایس بینظیر ہسپتال

15 فروری 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ارشد علی صابر نے کہا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے عرصہ میں گائنی کیسوں میں جن خواتین کی اموات ہوئی تھیں ان سب کی تفتیش کے کیس نمٹائے جا چکے ہیں جن میں ذمہ داران کو محکمانہ سزائیں بھی دی گئیں انکوائری کا سارا عمل جاں بحق خواتین کے لواحقین کی موجودگی میں مکمل کیا گیا نوائے وقت کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایسے کسی واقعہ کا کوئی کیس یا اس کی تفتیش معرض التواء میں نہیں ہے ۔