شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس سمیت 6کیسزکی سماعت ملتوی

15 فروری 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ کے رخصت پر ہونے کے باعث صوبائی وزیر شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس سمیت 6کیسزکی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔بدھ کو صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملہ کے مقدمہ میں نامزد کالعدم تنظیم کے راہنمااور ملزم قاسم معاویہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمد گی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عمران ثاقب کیس کی سماعت 21فروری، مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد ملزم دائود کیس کی سماعت 28فروری،تھانہ روات میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میںنامزد ملزمان نسیم شاہ وغیرہ کیس کی سماعت 19فروری، بارود برآمد گی کے مقدمہ میںنامزد ملزم عبدالرحمان کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔