حکومت دینی مدارس کو جدید عصری علوم سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہے: گورنر
ملتان(نامہ نگار خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت )گورنر پنجا ب ملک محمدرفیق رجو انہ نے کہا ہے کہ دینی مدا رس کو جد ید عصری علو م سے ہم آ ہنگ کر کے مغر ب کا اسلا م کے با ر ے میں تصو ر تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔کبھی یہ درسگا ہیں دینی اور عصری علوم کا بہترین امتزاج ہوا کر تی تھیں جہا ں سے البیرونی ،رازی جیسے ریا ضی دانو ں، کیمیاء دان اور سا ئنسدا نو ں نے تعلیم پا ئی ۔حکو مت دینی مدا رس کو ایک طر ح پھر ما ضی کی طر ح دینی اور جد ید عصر ی علو م سے آ راستہ درسگاہیں بنانے کیلئے کو شا ں ہے ۔یہ با ت انہو ں نے معر وف عالم دین اوروفاق المدارس کے رہنماء قاری حنیف جالندھر ی سے ان کی رہائشگا ہ پر ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ دینی اور عصر ی علو م سے آراستہ نوجوان یورپ اور امر یکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بہتر انداز میں اسلا م کامثبت تشخص پیش کر سکتے ہیں ۔ گورنرپنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے قا ری حنیف جالندھر ی کی فر قہ وارا نہ ہم آ ہنگی اور باہمی اتحاد کی کا وشوں کو سر اہا ۔بعد ازا ں گورنرپنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ اپنا ملتا ن ،بہاولپور کا 6 روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد لاہور روانہ ہو گئے ہیں ۔ قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے جس کے لئے وہ دن رات کوشاں ہے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہراول دستہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ 169 کے نائب صدر اعجاز حسین لنگاہ سے کی گئی ملاقات میں کیا گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے نظام کی بہتری کے لئے عملی طور پر اقدامات کررہے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کو تعلیم کا بہترین ماحول ملے کیونکہ بہترین تعلیمی ماحول کی وجہ سے ہی طلبہ و طالبات تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ سکتے ہیں اور ملک و قوم کا نام دنیا میں روشن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہراول دستہ ہیں ان کے دروازے کارکنوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کردار ادا کر رہے ہیں۔