کر ایوں میں اضافہ کیلئے چونگی نمبر22کے ٹرانسپورٹروں کی علامتی پہیہ جام ہڑتال

15 فروری 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پبلک ٹرانسپورٹ کر ایوں میں اضافہ کے لئے چونگی نمبر22کے ٹرانسپورٹروں کی علامتی پہیہ جام ہڑتال چوک میں مظاہرہ کیا اور متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی جانب سے بدھ کی دوپہر چونگی نمبر 22سے چلنے والی سوزوکیوں اور ویگنوں کی علامتی پہیہ جام ہڑتال بھی کی گئی ایک گھنٹہتک گاڑیاں رکی رہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئر مین راجہ محمد ریاض، ملک شبیر،اورنگزیب خان ، ممتاز ستی ، ملک فاروق، قلندرخان، چوہدری سعادت بھی وہاں موجود رہے انہوں نے کہا کہ احتجاج کا دائرہ صوبے تک پھیلانے کیلئے رابطے شروع کردئے گئے ہیں ۔