شادی شدہ خاتون اغوائ، کمسن لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی سے ایک عورت اغواء ہوگئی کمسن لڑکی کو اغواء کرنے والے اس کے شور پر گاڑی سے نیچے پھینک گئے ایک عورت دست درازی کرنے والوں کے خلاف فریاد لے کر تھانے پہنچ گئی تھانہ آر اے بازار کو رانا عبدالوحید نے بتایا کہ گروٹی میں میری13 سالہ بیٹی کائنات کو ملزمان نے گاڑی میں اغواء کرلیا لیکن اس کے شور مچانے پر وہ اسے گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہوگئے تھانہ بنی کو شیخ شفیق ا لرحمٰن نے بتایا کہ محلہ امام باڑہ میں ملزم بلال احمد نے مدعی کی بیوی فاطمہ رحمٰن کو اغواء کرلیا ہے تھانہ آر اے بازار کو مسماۃ ساجدہ نے بتایا کہ کمال آباد میں مسعود بھٹی اور دائو دبھٹی نے میرے ساتھ دست درازی کی اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے ۔