امریکا میں نیشنل سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

15 فروری 2018

امریکا (نوائے وقت نیوز) امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔این ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔