قتل کاجرم ثابت ہونے پرنامزد ملزم بابر حسین شاہ کو سزائے موت

15 فروری 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی کی ماڈل عدالتوں نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو موت کی سزا سناتے ہوئے مجموعی طور پر39فوجداری اور دیوانی مقدمات کا فیصلہ سنا دیا جبکہ دیگر مقدمات میں68افراد کے بیان قلمبند کئے گئے بدھ کو قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پرنامزد ملزم بابر حسین شاہ کو سزائے موتکی سزا سنائی اسی طرح دیگر مقدمات میں نامزد ملزمان کو مجموعی طور پر9سال قید اور14ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جرم ثابت نہ ہونے پر1 ملزم کو بری کیاگیا راولپنڈی کی سیشن ماڈل عدالتوں نے قتل کیس کا فیصلہ سناکر دیگر مقدمات میں13شہادتیں اور منشیات کے 2مقدمات نمٹا کر دیگر منشیات کے مقدمات میں13افراد کے بیان قلمبندکئے اسی طرح سول عدالتوں نے31 مقدمات نمٹاتے ہوئے دیگر مقدمات میں 30شہادتیں قلمبند کر لیں دریں اثنا2 اپیلوں کا فیصلہ سنا کرایک سول نگرانی کی اپیل بھی نمٹا دی گئی مختلف مقدمات میں گرفتار 13 ملزمان کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگائی گئی اور مصالحتی سینٹر میں زیر سماعت2 مقدمات میں فریقین کے مابین صلح کروائی گئی۔