ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب آج داخل کرایا جائیگا

15 فروری 2018

لو د ہر ا ں (خبر نگا ر) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشن لودھراں آفس کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاری نوٹس کا جواب آج داخل کرایا جائے گا۔ عمران خان کے وکیل اظہر سلیم کملانہ نوٹس کا جواب جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران الیکشن کمشن لودھراں آفس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔