بیوی کو جوس میں دوائی پلاکر بچہ ضائع کرنے کی کوشش پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ نے بیوی کو جوس میں دوائی پلاکر اس کے بطن سے بچہ ضائع کرنے کی کوشش پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مسماۃ ثوبیہ نے پولیس کو بتایا کہ ڈھوک چوہدریاں میں مجھے شوہر صہیب نے جوس میں دوائی ملا کر پلائی جس سے میری طبیعت خراب ہوگئی ڈاکٹر کو چیک کرایا تو اس نے بتایا کہ تمہیں جوس میں دوائی پلاکر تمہارا بچہ ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔