نوجوان نسل کو مغربی کلچر سے دور رکھنے کیلئے اپنی اقدار و روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ظہیر احمد اعوان

15 فروری 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی و رہنما تحریک انصاف ظہیر احمد اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت و روایات رائج کرنے کیلئے نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں کےذریعے تربیت کرنی چاہئے نوجوان نسل کے کردار و اخلاق کو سنوارنے کیلے اساتذہ، علماء ڈاکٹرز، وکلائ،سیاسی قیادت سب کو ملکر محنت کرنی ہوگی اگر ہم نے اپنے حصے کا کردار ادا نہ کیا تو کل ہم آنے والی نسلوں کو کیا جواب دیں گے رہنما تحریک انصاف نے القلم اکیڈیمی اسلم آباد میں اپنی ثقافت و روایات رائج کرنے کے دن کی مناسبت سے طلبائ،اساتذہ،منتخب عوامی نمائندوںسے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو مغربی کلچر سے دور رکھنے کیلے اپنی اقدار و روایات اور اسلاف کے روشن کرداروں سے روشناس کروانے اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے تربیت کرنے کی ضرورت ہے ہم سب ملکر اس معاشرے کے مستقبل کے معماروں کو بے راہروی مادر پدر آزادی سے بچا کر اس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...