جمعیت اہلسنت و الجماعت کا اہم اجلاس آج جامعہ فرقانیہ میں منعقد ہو گا

15 فروری 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت اہلسنت و الجماعت راولپنڈی اسلام آباد کا اہم اجلاس آج جمعرات کو ایک بجے جامعہ فرقانیہ کوہاٹی بازار میں امیر جمعیت مولانا اشرف علی کی صدارت میں منعقد ہو گا جس میں دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار کے نائب مہتمم مفتی امان اللہ خان کے قتل کیس اور دیگر مسائل پر غور کر کے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔