ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ کے شوہر پرنس ہینریک انتقال کر گئے

15 فروری 2018

کوپن ہیگن (این این آئی) ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوئم کے شوہر پرنس ہینریک تراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے انتقال کا اعلان بدھ کو کوپن ہیگن میں شاہی محل کی طرف سے کیا گیا۔ پیدائشی طور پر فرانس سے تعلق رکھنے والے پرنس ہینریک ڈمینشیا کے مریض تھے، جنہیں گزشتہ ماہ پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ ان کا انتقال منگل کو رات گئے ہوا۔