پاکستان سویٹ ہوم میں بچوں کی بہترین کفالت اور تعلیم وتربیت کی جاتی ہے

15 فروری 2018

اسلام آباد (نمائیندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے چہروں پر خوشی دید نی ہے بچو ں کو فر اہم کیا جا نے والا یہا ں کا ر ہن سہن اور تعلیمی معیا ر بلا شبہ اعلیٰ معیا ر کا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے سو یٹ ہوم کی تقر یب سے بحیثیت مہما ن خصو صیخطا ب میں کیا انہو ں نے اعلا ن کیا کہ موٹر وے پولیس کی تنخواہوں میں سے کچھ حصہ ان یتیم بچوں کو مستقل بنیادوں پر دیا جائے گا تاکہ ان بچو ں کی مزید بہتر پرورش کی جاسکے۔تقر یب میں شر یک دوسر ے مہما ن خصو صی وزیر مملکت برائے صنعت وپیداوار ارشد لغاری نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم بلا شبہ یتیم اور بے سہارہ بچوں کا ایسا واحد ادارہ ہے جہاں انکی بہترین کفالت اور تعلیم وتربیت کی جاتی ہے یہا ں آ کر جو حقیقی خوشی محسوس کر رہا ہوں وہ لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے یتیم اور بے سہا ر ا لو گو ں کی خد مت ہی اصل د ینی کا م ہے قبل ازیں وزراء مملکت نے سویٹ ہوم کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیااور سویٹ ہوم کے سکول، ہوسٹل،گریٹ ہوم کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی ،پاکستان سویٹ ہوم کے ہال میں مہمانوں کے اعزاز میں منعقد ہ تقر یب میں پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم ایک ایسا اچھوتا پروجیکٹ ہے جس کی مثال پاکستان میں ہی کیا دنیا میں نہیں ملتی ، ملک میں ایسے لوگوںکی شدت سے کمی محسوس کی جاتی ہے جو یتیم بچوں کی کفالت بہترین طریقے سے کرتے ہوئے ملک کی خدمت کریں انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان بھر سے سیاست دان سوشل ورکر تاجر برادری انکی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں اور ان کے تعا ون سے وہ بچوں کی کفالت میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھتے۔ تقریب کے اختتام میں وزراء مملکت ارشد لغاری اور جنید انوار چوہدری نے پاکستان سویٹ ہوم کی لائف ممبر شب کے فارم پر دستخط کیے۔